اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں كورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 پہنچی، 602 متاثر - كورونا وائرس

کورونا وائرس کا پہلا معاملہ چین کے صوبہ ہوبئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

جنوبی کوریا میں كورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 پہنچی، 602 متاثر
جنوبی کوریا میں كورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 پہنچی، 602 متاثر

By

Published : Feb 23, 2020, 8:52 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:10 AM IST

جنوبی کوریا میں اتوار کو کورونا وائرس سے ایک مزید شخص کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی اور متاثرین کی تعداد 602 ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے اس وائرس سے 556 لوگوں کے متاثر ہونے اور چار لوگوں کی موت کی اطلاع منظرعام پر آئی تھی۔

يونهاپ نے صدر مون جے ان كا حوالے دیتے ہوئے کہا اب سے آنے والے کچھ دن بہت اہم ہیں اس دوران وزیر صحت پارک نیونگ ہو نے میڈیا سے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اگلے سات سے 10 دن بہت اہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے لیکن یہ ایک مخصوص علاقے اور گروپ تک محدود ہے۔

واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ چین کے صوبہ ہوبئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد 2،346 ہو گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 76،288 لوگوں میں اس وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

فی الوقت کورونا وائرس بھارت سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details