اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 4072 نئے معاملے - پاکستان

پاکستان میں مریضوں کی شرح اموات تقریبا 2فیصدہے ۔ ملک میں اب تک 92624 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت 106213 فعال معاملے ہیں۔

sf
sdf

By

Published : Jun 28, 2020, 6:25 PM IST

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4072 نئے معاملے سامنے ہیں اور 83مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

پاکستان کی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادوشمار میں اطلاع دی گئی ہے ۔وزارت کے مطابق اب پاکستان میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 202955 اور مرنے والوں کی تعداد 4118ہوگئی ہے۔

پاکستان میں مریضوں کی شرح اموات تقریبا 2فیصدہے ۔ ملک میں اب تک 92624 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت 106213 فعال معاملے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں اس کے مریضوں کی تعداد 78267 ہے۔ اس کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ابھی تک بالترتیب 74202 اور 25380 معاملے سامنے آچکے ہیں ۔راجدھانی اسلام آباد میں 12395 معاملے درج ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 1673 اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں اور اسکے بعد صوبہ سندھ میں 1243 اموات ہوئی ہیں ۔پاکستان میں اب تک سرکاری طورپر 1239153 لوگوں کی کورونا وائرس کی جانچ ہوئی ہے۔

دریں اثنا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر لوگ ضابطوں پر عمل کریں تو پاکستان اس بحران سے نکل سکتاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details