اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں کورونا کے3622 نئے معاملے،134 اموات - بیماری

انڈونیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3622 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 134 افراد اس بیماری سے جاں بحق ہوئےہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا کے3622 نئے معاملے،134 اموات
انڈونیشیا میں کورونا کے3622 نئے معاملے،134 اموات

By

Published : Sep 3, 2020, 6:42 PM IST

وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

وزارت کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد1,84,268اور اموات کی 7750 ہوگئی۔اس مدت کے دوران 2084 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ اب تک 132055 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔

کورونا نے ملک کے تمام 34 صوبوں کو اپنی زد میں لے رکھا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں جکارتہ میں 1359،ایسٹ جاوا میں 377،سینٹرل جاوا میں 242،ویسٹ جاوا میں 238 اور بالی میں 174 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details