افغان دارالحکومت کابل میں 3 آئی ای ڈی دھماکوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔
سلسلہ وار دھماکوں سے افغانستان دہل گیا
افغانستان آج سلسلہ وار بم دھماکوں سے دہل گیا۔ دھماکوں میں 5 افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔
سلسلہ وار دھماکوں سے افغانستان دہل گیا
اطلاعات کے مطابق کابل میں سلسلہ وار دھماکوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ صرف 15 منٹ کے وقفہ میں دو دھماکے ہوئے جبکہ دو گھنٹے کے بعد تیسرا دھماکہ ایک پولیس گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔
پہلا دھماکہ صبح آٹھ بجے دارالامان روڈ پر ہوا۔ دوسرا دھماکہ پی ڈی فور میں ہوا جس میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔