اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں کورونا انفیکشن کے 26 نئے معاملے - عالمی ادارہ صحت

جنوبی کوریا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران خطرناک کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے 26 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی کل تعداد بڑھکر 10,962 ہوگئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : May 13, 2020, 4:49 PM IST

وزارت صحت کے امراض کنٹرول اور روک تھام مرکز (کے سی ڈی سی )نے منگل کو بتایا کہ کورونا کے 27 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 10,962 ہوگئی ہے اور اس دوران ایک شخص کی موت کےساتھ مرنے والوں کی تعداد 259 ہوگئی ہے۔ یہ تعداد کُل متاثرین کا محض 2.36 فیصد ہے۔

ملک بھر میں اس دوران 25 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 9,695 ہوگئی۔ ٹھیک ہوئے لوگ کُل متاثرین کا 88.4 فیصد ہے۔

متاثرین کے نئے معاملوں میں سے چار غیر ملکوں سے آئے لوگوں کے ہیں۔ اس سے متاثرین غیر ملکی شہریوں کی تعداد بڑھکر 1,142 ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کوویڈ۔ 19 کے خطرے کو 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دے دیاتھا۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں 42 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2.90 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details