اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین کے تیان مین اسکوائر حادثے کو یاد کرنا مہنگا پڑ گیا

سنہ 1989 میں چین کے بیجنگ میں واقع تیان مین اسکوائر پر چینی فوج نے مظاہرہ کر رہے ہزاروں کی بھیڑ پر ٹینک چڑھا دیا تھا۔ اس دوران متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان مہلوکین کو یاد کرنا کچھ لوگوں کو بھاری پڑ گیا۔

sdf
sdfsdf

By

Published : Sep 15, 2020, 8:04 PM IST

گذشتہ 4 جون کو چین کے تیان مین اسکوائر پر رات میں یکجا ہونے کے الزام میں دو درجن سے زائد جمہوریت نواز کارکن ہانگ کانگ میں واقع عدالت میں پیش ہوئے۔

ویڈیو

سنہ 1989 میں بیجنگ کے تیان مین اسکوائر پر ہونے والے کریک ڈاؤن کی یاد میں شمع روشن کرنے والے 26 افراد نافرمانی کا نعرہ لگاتے ہوئے مغربی کوون مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

ہانگ کانگ میں جمہوریت کے سب سے بڑے حامی، جن میں معروف تاجر جمی لائی، کارکن جوشوا وانگ، اور سابق ممبران اسمبلی البرٹ ہو اور یونگ سم شامل ہیں۔

اس گروپ کے 13 ممبروں پر پہلے ہی 4 جون کو رات میں غیر قانونی طور پر یکجا ہونے کا الزام تھا۔ بعد ازاں منگل کو ہانگ کانگ کے حکام نے غیر قانونی اسمبلی میں حصہ لینے سے متعلق مزید افراد کو شامل کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details