صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری نے اتوار کو بتایا کہ مشرقی غزنی صوبہ میں طالبان کے ٹھکانے پر طیارے سے کی گئی بمباری میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 12 طالبان کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملا مبارز طالبان کمانڈر تھے اور اس کے ساتھیوں کے مارے جانے سے علاقے میں مسلح طالبان کا تقریبا خاتمہ ہوجائے گا اور غزنی صوبہ میں سلامتی کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔