اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: فضائی حملے میں 21 شدت پسند ہلاک - militants killed in airstrike in afghanistan

افغان فوج کے مطابق مرغاب، ہاسنتابین خودکش اور قریب کے گاؤں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

airstrike in afghanistan
airstrike in afghanistan

By

Published : Jul 31, 2021, 3:23 PM IST

افغانستان کے جوزجان صوبے میں فوج کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر کئے گئے فضائی حملے میں 21 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

شمالی علاقے میں فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو مرغاب، ہاسنتابین خودکش اور آس پاس کے گاؤں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے ساتھ ہی جوزجان صوبے کے پڑوسی صوبے ساری پل کو جوڑنے والی سڑک پر حملہ کیا گیا، جس میں 21 طالبانی مارے گئے اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

واضح ہو کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور طالبان نے ملک کے 85 فیصد سے زیادہ علاقے پر قبضے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان نے ملک کے مختلف صوبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے، اس دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم جاری ہے اور طالبان نے انتباہ دیا ہے کہ جب تک صدر اشرف غنی کو ہٹایا نہیں جاتا تب تک وہ جنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سرحدی چوکی پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان فورسز پاکستان میں داخل

اس دوران افغان فورسز بھی مسلسل کاروائی کر رہی ہے اور طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details