نسل پرستی انسانیت کی روح کے مخالف ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے منافی بھی ہے۔ یہ بات ٹی ایس تیرومورتی نے ڈربن اعلامیہ کو اپنانے کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر یو این جی اے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈربن اعلامیہ اور پروگرام آف ایکشن (ڈی ڈی پی اے) کو اپنانے کی یاد میں بھارتی سفیر نے نسل پرستی، نسلی امتیاز، زینوفوبیا اور عدم رواداری کا مقابلہ کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ ڈربن اعلامیہ اور پروگرام آف ایکشن نسل پرستی، نسلی امتیاز، زینوفوبیا اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک اور بنیاد فراہم کرتا ہے۔
ٹی ایس تیرومورتی نے مہاتما گاندھی کے ستیہ گرہ، جوبھارت کی آزادی میں سچ اور عدم تشدد کی بہترین مثال ہے، پر زور دیا کہ "نوآبادیات اور نسلی امتیاز کے خلاف مزاحمت کے لیے مہاتما گاندھی نے ستیہ گرہ کو ہتھیار بنایا تھا۔
تیمورتی نے کہا سچ اور عدم تشدد کو ایک ہتھیار کے طور پر جو ہندوستان کو آزادی کی طرف لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین نسل پرستی اور نسلی امتیاز کے خلاف حفاظت فراہم کرتا ہے۔
ترومورتی نے مزید کہا کہ ہماری قوم جمہوریت، تکثیریت، مساوات اور انصاف کے اصولوں پر قائم ہے۔ہندوستانی آئین نے نسل پرستی اور نسلی امتیاز کے خلاف تحفظات کا تعین کیا ہے، "۔