اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا کے 1،701 نئے کیسز

اسرائیل نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا تھا، لیکن گذشتہ ایک ماہ سے یہاں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فی الحال اسرائیل میں ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 16, 2020, 3:49 PM IST

اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،701 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ کر3,00,201 ہو گئی ہے۔اسرائیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔

اس دوران کووڈ 19 سے 29 افراد کی ہلاکت سے ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2،127 ہوگئی ہے۔

اسرائیل دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے عالمی وبا کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا تھا، لیکن گذشتہ ایک ماہ سے اسرائیل میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں اب تک 2،57،226 افراد کووڈ 19 کے انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5،515 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔

اسرائیل میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤکی روک تھام کے لئے اس وقت ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details