پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 35 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ یہ حادثہ ضلع اٹک میں حسن ابدال شاہراہ پر پیش آیا۔
پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 35 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ یہ حادثہ ضلع اٹک میں حسن ابدال شاہراہ پر پیش آیا۔
معلومات کے مطابق بس لاہور سے خیبر پختونخواہ کے مردان جارہی تھی۔ حسن ابدال شاہراہ پر بس کے ڈرائیور نے ایک کار سے ٹکر کو بچانے میں اس نے اپنی گاڑی سے کنٹرول کھو دیا اور مسافروں سے بھری بس گڑھے میں گر گئی۔ خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔