اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں 124 قیدی کورونا سے متاثر - انڈونیشیا

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 8 حراستی مراکز اور جیل ہیں جن کی مجموعی صلاحیت 5791 ہے۔ فی الحال یہاں قیدیوں کی تعداد 14776 ہے۔ ایسی صورت میں جیلوں اورحراستی مراکز کے اندر صلاحیت سے زیادہ قیدیوں کا ہونا خطرے سے خالی نہیں قرار دیا جا سکتا۔

sdf
fds

By

Published : Oct 6, 2020, 12:49 AM IST

انڈونیشیا میں 124 قیدی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت قانون و انسانی حقوق کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے اصلاحات نے یہ معلومات دی ہے۔

تعلقات عامہ ڈائریکٹوریٹ کی سربراہ ریکا اپرانتی نے پیر کو یہاں بتایا کہ اصلاحی افسران کے رابطہ میں آکر قیدی متاثر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، انہیں الگ کر کے اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے، کیونکہ انڈونیشیا میں قیدیوں کی تعداد جیلوں کی گنجائش سے زائد ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق جکارتہ میں واقع آٹھ حراستی مراکز اور جیل ہیں، جن کی مجموعی صلاحیت 5791 ہے۔فی الحال یہاں قیدیوں کی تعداد 14776 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details