اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا کے 10 نئے کیسز - چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن

چین میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 10 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور یہ تمام کیسز غیر ملکی شہریوں کے ہیں۔

چین: کورونا کے 10 نئے کیسز
چین: کورونا کے 10 نئے کیسز

By

Published : Sep 13, 2020, 9:56 AM IST

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کو کہا کہ ہفتہ کے روز تک غیر ملکی شہریوں سے متعلق 2،635 کورونا کے کیسز درج کئے جاچکے ہیں۔

ملک میں پائے جانے والے غیر ملکی شہریوں سے متعلق نئے کیسز میں سے ، شنگھائی میں تین ، جیانگ میں دو اور تیانجن ، ہینن ، گوانگ ڈونگ ، گوانگسی اور شانسی میں بالترتیب ایک ایک کیس درج ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا کے 2.84 کروڑ متاثرین، ہلاکتیں 9.15 لاکھ

اس سلسلے میں ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ اب تک 2،484 غیر ملکی شہریوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

وہیں اسی عرصہ کے دوران 151 غیر ملکی مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ابھی تک کسی غیر ملکی شہری کی کورونا سے موت نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details