امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیکساس صوبے میں گول میز مذاکرات کے دوران کہا کہ 'پولیس کو مضبوط کیا جانا چاہیے کیونکہ ہمیں مضبوط پولیس دستوں کی ضرورت ہے۔'
افریقی نژاد امریکی جارج فلائڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے دوران امریکی صدر کو جلد ہی نئے قانون نافذ کرنے والی اصلاحات کی اُمید ہے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ 'ہم مضبوط پولیس فورس کی جانب جارہے ہیں کیونکہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منیاپولیس شہر، فلوئد پر حالیہ مظاہروں کے دوران تین بری رائتیں دیکھیں۔ صدر نے کہا ک انہوں نے نیشنل گارڈ کو اندر بھیجا اور یہ ایک کرشمہ تھا، بس سب کچھ رک گیا۔'