اردو

urdu

ETV Bharat / international

دھاندلی کے ثبوت ہیں، جسے اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے: ٹرمپ - We have evidence of fraud

امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ شماری کا عمل جاری ہے۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندھلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دھاندھلی کے ثبوت ہیں، جسے وہ عدالت میں پیش کرین گے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 6, 2020, 4:00 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کی دھاندلی کے ثبوت ہیں، جسے وہ اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کل دیر رات ایک پریس کانفرنس میں جس کا کئی چینلوں نے یہ اندازہ لگا کر کوریض روکا دیا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، الزام لگایا کہ انہیں دھوکہ دہی سے جیت سے روکا جا رہا ہے اور اس کے لئے الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ 'مجھے پنسلوینیا میں7 لاکھ زیادہ ووٹ ملے لیکن میرے ووٹ کم کرکے صرف 90 ہزار کی برتری دکھائی گئی ہے'۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'ڈیموکریٹس چوری نہ کرتے تو میں جیت جاتا کہا کہ بہرحال ان مداخلتوں کے باوجود وہ فلوریڈا، آئیوا، انڈیانا اور اوہائیو کی اہم ریاستوں کو جیتنے میں کامیاب رہے۔ صدر کا کہنا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں جسے وہ اعلیٰ عدالت میں پیش کریں گے'۔

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ بڑے پیمانے پر قانونی چارہ جوئی ہو گی اور ملک کی سالمیت کو قائم رکھنے کا مقصد کامیاب ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے اختتام پر بہر حال صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلد ٹرمپ نے دھاندلی کے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details