واشنگٹن میں کورونا وائرس کے پیش نظر جیل میں فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے 1000 قیدیوں کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔
پیر کے روز اس اقدام کا انکشاف اس وقت ہوا جب سپریم کورٹ نے مجرمین کے ایک گروپ کی طرف سے دائر ہنگامی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی تھی۔
واشنگٹن میں قیدی ہونگے رہا جیل میں کورونا وائرس وبا سے تحفظ کے پیش نظر واشنگٹن کے گورنر نے ایک ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اقدام کیا ہے۔
واضح ہو کہ واشنگٹن میں 14 اصلاحی ملازمین اور آٹھ قیدوں کی کوویڈ 19 مثبت رپورٹ آئی تھی۔
واشنگٹن کے محکمہ اصلاح کے مطابق منیرو کوریکشنل کمپلیکس میں 8 اپریل کو 6 قیدیوں کے کورونا وائرس مثبت رپورٹ آنے کے بعد قیدیوں نے مظاہرہ کیا تھا۔