اردو

urdu

ETV Bharat / international

ویڈیوایپ ٹِک ٹاک کی بولی میں مائیکروسافٹ کے ساتھ والمارٹ بھی شامل

دنیا کے سب سے بڑے خوردہ فروش والمارٹ نے ٹِک ٹاک کے امریکی کاروبار کو خریدنے کے لئے مائیکروسافٹ کے ساتھ مشترکہ بولی لگائی ہے۔

walmart joins microsoft in bid for video app tiktok
ویڈیوایپ ٹِک ٹاک کی بولی میں مائیکروسافٹ کے ساتھ والمارٹ بھی شامل

By

Published : Aug 28, 2020, 2:21 PM IST

مقبول چینی ملکیت والا ویڈیو ایپ ٹِک ٹاک ٹرمپ انتظامیہ کی تنقید کے زد میں آچکا ہے۔ جس کے بعد مذکرہ کمپنی نے اپنے حصص کو فروحت کرنے کے لیے بولی کا آغاز کردیا ہے۔

ٹِک ٹاک کی جانب سے بولی کے بعد مائیکروسافٹ پہلی کمپنی ہے، جو اس کی خریداری میں پیش پیش ہے۔

اس سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ اب کمپنی سروس کمپنی والمارٹ مائیکروسافٹ کے ساتھ شرکت کے خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ اور والمارٹ پہلے ہی بزنس پارٹنر ہیں۔ مائیکروسافٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ خدمات مہیا کرتا ہے جو خوردہ فروشوں کے اسٹورز اور آن لائن خریداری کو چلانے میں مدد کرتا ہے۔

مذکرہ دونوں کمپنیوں نے 2018 میں پانچ سالہ شراکت پر دستخط کیے تھے، جس سے وہ مشترکہ حریف ایمیزون کے خلاف مقابلہ کرسکیں۔

والمارٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'مائیکرو سافٹ اور ٹِک ٹِک کے ساتھ معاہدہ اس کے اشتہاری کاروبار کو بڑھانے اور زیادہ خریداروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے'۔

واضح رہے کہ ٹک ٹوک نے اپنی تفریحی ویڈیوز کے ذریعے 100 ملین امریکی صارفین حاصل کیے ہیں، لیکن وائٹ ہاؤس نے سیکیورٹی کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر تحدیدات کی بات کہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details