کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بھارت کی ضروریات کے تحت امریکہ، بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منگل کے روز اپنی روزنامہ نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکی حکومت نے بھارت کو سو ملین امریکی ڈالر کی مدد کی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر نے 400 ڈالر کا تعاون دیا ہے جو سرکاری امداد کے علاوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر بھارت کو نصف ارب ڈالر کی امداد فراہم کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بحران اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے بھارتی عہدیداروں اور صحت کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی سینیٹر مارک وارنر نے امریکہ میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ ساندھو سے بات کی اور بھارت کے لیے اپنی مکمل وابستگی کا یقین دلایا تھا۔