امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے خلاف یورپی کمانڈ سے وابستہ بیرون ملک تعینات فوجیوں کو کووڈ 19 ویکسین دینا شروع کردیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے 'انسبچ، گریفن وِہر اور ویلسک (جرمنی) میں امریکی فوج کے ہیلتھ کلینکس نے 28 دسمبر 2020 کو موڈرنا کووڈ 19 ویکسین کے ذریعے صحت سے متعلق عملے کو پہلے کووڈ ویکسین دی گئی ہے'۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی حفاظتی ٹیکے صرف صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور پہلے جواب دہندگان تک ہی محدود ہے لیکن اگلے کئی مہینوں میں خدمت کے بڑے گروپوں میں پھیل جائیں گے۔