اردو

urdu

ETV Bharat / international

انٹونی بلنکن امریکہ کے نئے وزیر خارجہ منتخب

انٹونی بلنکن کو 78 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے، ان کے جلد ہی عہدہ سنبھالنے کی امید ہے۔

انٹونی بلنکن امریکہ کے نئے وزیر خارجہ منتخب
انٹونی بلنکن امریکہ کے نئے وزیر خارجہ منتخب

By

Published : Jan 27, 2021, 10:10 AM IST

امریکی سینیٹ نے منگل کے روز صدر جو بائیڈن کے دیرینہ اتحادی انٹونی بلنکن کو آئندہ سکریٹری خارجہ کے طور پر مقرر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، سینیٹ سے تصدیق کے منتظر بلنکن کو 78 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہوگئی۔ توقع کی جاتی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ 22 سینیٹرز نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔

سینیٹ کی اکثریت کے رہنما سی شمر نے کہا کہ بلنکن عالمی سطح پر امریکہ کے قومی سلامتی کے استحقاق کی بحالی اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا صحیح انتخاب تھا۔

واضح ہو کہ صدر براک اوباما کے دور میں سن 2015 سے لے کر 2017 تک انٹونی بلنکن نے نائب سکریٹری خارجہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

مختلف میڈیا ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سماعت کے دوران بلنکن نے بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت امریکہ تعلقات کو دو طرفہ حمایت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details