اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: سیکرٹ سروس کے سربراہ عہدے سے برطرف - امریکہ

امریکی صدر ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے سربراہ رینڈالف ایلس کو عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

US Secret Service Director Alle

By

Published : Apr 9, 2019, 9:07 AM IST


امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سربراہ کے لیے جیمس مرے کا نام دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے قائم مقام چیف آف اسٹاف مک ملوینی کو سیکرٹ سروس چیف رینڈالف ایلس کی برخاستگی کے احکامات دے دیے ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ انکی برطرفی گزشتہ ماہ ہونے والے ایک واقعے کی بنا پر ہوئی ہے، جس میں ایک چینی خاتون نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب میں گھسنے کی کوشش کی تھی، خاتون کے پاس متعدد چینی پاسپورٹس اور جدید ڈیوائسز ملی تھیں۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے اختلافات پر سکریٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسجن نیلسن نے استعفیٰ دیا ہے اور ٹرمپ نے کمشنر کسٹمز و سرحدی تحفظ کیون مک کو قائم مقام وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details