اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ : ایک دن میں کورونا کے 53000 نئے کیسز - کورونا کے نئے معاملات درج

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ : ایک دن میں کورونا کے 53000 نئے معاملے درج
امریکہ : ایک دن میں کورونا کے 53000 نئے معاملے درج

By

Published : Jul 3, 2020, 11:23 AM IST

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، امریکہ میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 53،000 سے زیادہ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

کورونا کے 10،109 نئے معاملوں کے ساتھ ، فلوریڈا میں جمعرات کو (مقامی وقت) ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی نئی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں کورونوایرس کی تعداد 2،732،639 ہے۔ اب تک 128،643 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

دریں اثنا، ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ریاست گیر حکم جاری کیا ہے جس میں ٹکسس کے لوگوں کو ہسایت دی ہے کہ کسی بھی ملک میں جہاں 20 یا اس سے زیادہ کورونا مثبت معاملے درج کئے گئے ہو وہاں ماسک پہنے کی ضرورت ہے۔

جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ، اب تک مجموعی طور پر 10،935،964 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 519،818 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کووڈ-19 سے 27 لاکھ 11 ہزار 603 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 لااکھ 28 ہزار 385 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکہ کا نیویارک اس مہلک وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں اب تک 394954 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 32043 افراد مرچکے ہیں۔ جبکہ کیلیفورنیا ، ٹیکساس ، نیو جرسی ، فلوریڈا ، الینوائے اور میساچوسٹس میں بالترتیب ایک لاکھ سے زائد افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔

امریکہ میں بدھ کے روز اس انفیکشن کے 50 ہزار سے زیادہ کیس درج کئے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details