اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ ریزرو تیل کا استعمال کرنے کو تیار : ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہنگامی صورت حال میں مارکیٹ میں استحکام قائم رکھنے کے لئے سٹریٹیجک پٹرولیم ریزرو یعنی ایس پی آر سے تیل کا استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔

By

Published : Sep 16, 2019, 12:46 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:43 PM IST

امریکہ ریزرو تیل کا استعمال کرنے کو تیار : ٹرمپ


ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ’سعودی عرب میں حملے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں کسی طرح کا اضافہ نہ ہو اس کے لئے میں ایس پی آر سے ریزرو پٹرول استعمال کرنے کے لئے کہہ سکتا ہوں۔ میں نے ٹیکساس اور مختلف ریاستوں میں اجازت کے عمل کے سلسلے میں فی الحال تیل پائپ لائنز کی منظوری میں تیزی لانے کے لئے تمام مناسب ایجنسیوں کو مطلع کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کو سعودی عرب کے دو پٹرولیم کمپنی پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس سے پٹرول کی پیداوار کافی متاثر ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details