اردو

urdu

ETV Bharat / international

آندھرا میں تین دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز پر امریکہ میں احتجاج

آندھراپردیش کے شہر امراوتی کے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں امریکہ میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

By

Published : Jan 13, 2020, 2:19 PM IST

تین ریاستوں کو دارالحکومت بنانے کے مسئلہ پر امریکہ میں احتجاج
تین ریاستوں کو دارالحکومت بنانے کے مسئلہ پر امریکہ میں احتجاج

امریکہ کے مختلف شہروں میں تلگو این آر آئیز نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کے تین دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز سے فوری دستبرداری اختیار کرے۔

تین ریاستوں کو دارالحکومت بنانے کے مسئلہ پر امریکہ میں احتجاج

انہوں نے حکومت کی اس تجویز کی شدید مخالفت کی اور حکومت پر زور دیا کہ وہ امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے کے اقدامات کو یقینی بنائے۔

امریکہ کے ورجینیا اور دوسرے علاقوں میں اس خصوص میں ریلی نکالی گئی اس دوران مظاہرین نے 'ایک ریاست ایک دارالحکومت' کا نعرہ بھی لگایا۔ اس ریلی میں خواتین کی تعداد کافی زیادہ تھی۔

ازیں اٹلانٹا میں پرواسی آندھرا کے لوگوں نے بھی مظاہرہ کیا اور کہا کہ وہ تین دارالحکومتوں کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے دارالحکومت امراوتی کی خواتین پر حملے کے واقعات کی مذمت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details