امریکہ میں مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی ترقی کے لئے امریکی صدر جوبائیڈن کے 10 کھرب ڈالر کے انفراسٹرکچر منصوبے پر پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹروں نے منصوبے کو حتمی شکل دے دی جس کے بعد منصوبوں کی جلد منظوری متوقع ہے۔ صدر جوبائیڈن نے دس کھرب ڈالر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ امریکہ کے لیے منصوبے میں سڑکیں، پل، بندرگاہیں ودیگر تعمیرات شامل کی گئی ہیں۔
امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس اور چند ریپبلکن سینیٹرز بھی منصوبے کے حامی ہیں۔ 2702 صفحات پر مشتمل بل میں 550 ارب ڈالر کے نئے اخراجات شامل ہیں۔