اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخابات: نیواڈا میں ریپبلکن پارٹی کی اپیل مسترد

امریکی ریاست نیواڈا میں ایک وفاقی جج نے ری پبلکن پارٹی کے اس اپیل کی سماعت سے انکار کردیا ہے جس میں بیلٹ پیپر پر دستخط اور مشاہدوں کو مبینہ طور سے اس سے دور رکھے جانے کی تفتیش کے لئے کمپیوٹر سافٹ ویئر کے استعمال کو چیلنج کیا گیا تھا۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 7, 2020, 5:30 PM IST

امریکی ریاست نیواڈا میں ایک وفاقی جج نے ری پبلکن پارٹی کے اس اپیل کی سماعت سے انکار کردیا ہے جس میں بیلٹ پیپر پر دستخط اور مشاہدوں کو مبینہ طور سے اس سے دور رکھے جانے کی تفتیش کے لئے کمپیوٹر سافٹ ویئر کے استعمال کو چیلنج کیا گیا تھا۔

امریکی جج اینڈریو گارڈن نے کہا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مدعی مکمل قانونی شواہد اور خاطر خواہ مقصد کے ساتھ عدالت میں نہیں آئے ہیں کہ حکم امتناعی سے غیر معمولی راحت حاصل کرنے کے لئے کس چیز کی ضرورت ہے ،لہذا میں عارضی پابندی کے آرڈر کی تجویز کو مسترد کر رہا ہوں۔

جج گورڈن نے کہا کہ مشاہدوں کے ضابطوں کے معاملہ میں یہ ریاستی مقننہ کا فرض ہے نہ کہ عدالت کا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ مشین دستخطوں کی غلط طریقے سے تصدیق کررہی ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز نیواڈا کے کلارک کاؤنٹی میں ووٹررجسٹرار جو گلوریا نے کہا کہ کلارک کاؤنٹی میں اب بھی تقریباً 123000 بیلٹ پیپرز ہیں جن کا جائزہ لینے، توثیق کرنے اور فہرست کے مطابق رکھا جانا ابھی باقی ہے جن میں 63000 امیڈیٹ بیلٹ پیپرز بھی شامل ہیں جن کی گنتی اتوار کو کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details