اردو

urdu

ETV Bharat / international

جو بائیڈن کی چینی صدر سے فون پر گفتگو - واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار تھے

امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جنپنگ سے فون پر گفتگو کی۔ اس دوران چینی صدر نے کہا ہے کہ 'امریکہ اور چین کو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے'۔

us president joe biden speaks to chinese president xi jinping on phone
جو بائیڈن کی چینی صدر سے فون پر گفتگو

By

Published : Feb 11, 2021, 7:40 PM IST

Updated : Feb 11, 2021, 8:19 PM IST

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے چین کے صدر شی جنپنگ کو فون کر کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور کئی امور پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس دوران چینی صدر نے کہا ہے کہ 'امریکہ اور چین کو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے'۔

امریکی صدر جو بائیڈن


’چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن‘ نے مسٹر جنپنگ کے حوالہ سے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی حالات میں مکمل غیر یقینی کی صورتحال میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین اور امریکہ پر یہ خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

دونوں فریقین کو مشترکہ طور پر ایشیاء بحر الکاہل کے خطے میں علاقائی امن اور استحکام کا تحفظ اور بین الاقوامی امن و ترقی میں ایک تاریخی تعاون دینا چاہئے‘۔

صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھی کہا ہے کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ لیکن اس سے امریکی عوام کو بھی فائدہ پہنچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: نمازیوں کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد 32 مساجد بند

میڈیا رپورٹ کے مطابق، شی جنپنگ نے تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات موجود ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے اور چینی صدر نے مجموعی طور پر تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

چینی صدر شی جنپنگ

میڈیا رپورٹ کے مطابق 'شی جنپنگ نے تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ میں اقلیتوں کے معاملے کو چین کے اندرونی معاملات قرار دیتے ہوئے تنبیہہ کی کہ امریکہ کو چین کے مفادات کا احترام کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے'۔

یاد رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار تھے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیے تھے۔

Last Updated : Feb 11, 2021, 8:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details