دو امریکی سینیٹرز نے منگل کے روز صدر جو بائیڈن پر زور دیا کہ وہ روس سے ایس-400 میزائل سسٹم خریدنے پر بھارت کے خلاف 'کاؤنٹرنگ امریکاز ایڈورسریز تھرو سیکشن ایکٹ (CAATSA) کی دفعات کو استعمال نہ کریں۔
بائیڈن کو لکھے گئے خط میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر مارک وارنر اور ریپبلکن پارٹی کے جان کارن نے صدر بائیڈن پر زور دیا کہ بھارت کو قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے CAATSA کے تحت اس کی دفعات سے استثنیٰ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔