اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا کی جانچ کے لئے امریکی کمپنی نے تیار کیا پورٹبل کٹ - covid 19 test

امریکی تجربہ گاہ نے ایک ایسا پورٹیبل ٹیسٹ کٹ تیار کیا ہے جو محض پانچ منٹ میں بتاسکتا ہے کہ کوئی شخص کورونا سے متاثر ہے یا نہیں۔ پوری دنیا میں کورنا وائرس کی وجہ سے 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Breaking News

By

Published : Mar 28, 2020, 11:14 PM IST

امریکی تجربہ گاہ نے ایک پورٹیبل ٹیسٹ کٹ تیار کیا ہے جس سے محض پانچ منٹ میں معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص کورونا سے متاثر ہے یا نہیں۔

یہ اتنی ہلکی اور چھوٹی کٹ ہے کہ اسے ایک مقام سے دوسری مقام تک لے جانا بےحد آسان ہے۔

ایبوٹ لیبارٹریز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کٹ کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) جلد سے جلد آئندہ ہفتے تک صحت خدمات فراہم کرنے والے ادارے کو مہیا کرانے کے لئے ہنگامی منظوری دے گا۔

کورونا کی جانچ کے لئے امریکی کمپنی نے تیار کی پورٹبل کٹ

کمپنی نے جمعہ کو جاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی پر مبنی اس تحقیقات میں اگر کوئی شخص انفکٹڈ نہیں ہوتا ہے تو اس کا پتہ بھی 13 منٹ میں لگ جائے گا۔

کمپنی کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر رابرٹ فورڈ نے کہا کہ کوویڈ ۔19 عالمی وبائی مرض کا مقابلہ مختلف محاذوں پر کیا جائے گا اورمنٹوں میں اس کا نتیجہ پورٹیبل سالماتی جانچ سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

محض پانچ منٹ میں بتاسکتا ہے کہ کوئی شخص کورونا سے متاثر ہے یا نہیں

فورڈ نے کہا کہ تحقیقات کٹ مائکروسکوپک ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسپتالوں کے باہر بھی اس کو لگایا جاسکتا ہے جہاں کوویڈ 19 کے بہت سے معاملے سامنےآ رہے ہیں۔

واضح ہو کہ پوری دنیا میں کورنا وائرس کی وجہ سے 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ میں اس سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details