افغانستان میں امن و امان قائم کرنے اور اس سلسلہ میں مفاہمت کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد نے اسلام آباد کا دورہ کیا، انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سمیت پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ سفیر خلیل زاد نے پاکستانی اور افغانی ہم منصبوں کی باہمی ملاقات کے ضمن میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امنِ عمل کے لئے پاکستان کے مستقل عزم کی درخواست کی۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیل زاد نے باجوہ اور سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتوں کے دوران "افغانستان میں ایک منصفانہ اور پائیدار امن کی طرف پیشرفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے"۔