امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی معیشت شاید کساد بازاری سے گزر رہی ہے لیکن دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے ختم ہونے کے بعد معیشت میں زبردست اچھال آئے گا۔
مسٹر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں امریکی معیشت کے بحران میں ہونے کے سوال پر کہا 'ہاں، شاید امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے لیکن اس وقت ہم کساد بازاری کے بارے میں نہیں بلکہ كورانا وائرس کے تعلق سے فکر مند ہیں۔ وائرس سے آزادی ملنے کے بعد معیشت میں زبردست اچھال آئے گا'۔