اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعاون سے امریکہ فکرمند - امریکہ کی خبر

روس اور چین اکثر اقوام متحدہ میں بھی اہم امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک تجارتی، فوجی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔

US concerned
US concerned

By

Published : Jun 15, 2021, 5:12 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو روس اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون پر تشویش ہے۔ ’پولیٹیکو‘ نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

اخبار’پولیٹیکو‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات پہلے کی نسبت زیادہ مستحکم اور اسٹریٹیجک دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے قبل روس اور چین کے درمیان کئی برسوں سے تعلقات اسٹریٹجک تعاون یا عارضی شراکت داری تک محدود دکھائی دے رہے تھے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ہم گذشتہ دہائی کے دوران تعلقات کو مزید گہرا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ قریب تر اتحاد کے طور پر کام کر رہا ہے‘‘۔

اخبار لکھتا کہ روس اور چین اکثر اقوام متحدہ میں بھی اہم امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک تجارتی، فوجی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details