اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی دارالحکومت فوجی چھاؤنی میں تبدیل

بیس جنوری 2021 کی تقریب حلف برداری سے قبل امریکی دارالحکومت کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

US capital turned into military zone ahead of Biden's inauguration
چھ جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پر شدد ہنگامہ آرائی کی گئی تھی

By

Published : Jan 18, 2021, 8:44 AM IST

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ویڈیو

چھ جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پر شدد ہنگامہ آرائی کے ضمن میں سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کے دوران پرتشدد ہنگامہ کی گئی۔ اس جھڑپوں کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی دارالحکومت فوجی چھاؤنی میں تبدیل

دارالحکومت اور اس کے دفتر کی عمارتوں اور سپریم کورٹ کے ارد گرد سات فٹ رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ہیں۔

  • ہر گوشے میں فوجی پڑاؤ:

اطلاع کے مطابق نیشنل گارڈ کے تقریباً پچاس ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے، اور ان میں سے بہت سے اسلحے سے لیس ہوں گے۔ فوجیوں نے دارالحکومت کے تقریبا ہر گوشے میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔

چھ جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پر شدد ہنگامہ آرائی کی گئی تھی

مزید یہ کہ یو ایس مارشلز ڈی سی میں ملک بھر سے 4،000 افسران تعینات کریں گے۔ چونکہ کسی بڑے اجتماع کو روکنے کے لئے بڑے راستوں کو بند کردیا گیا ہے، لہذا یہ علاقے اب ویران نظر آرہے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی کے پولیس چیف نے گذشتہ ہفتے کہا 'ہم لوگوں کو ڈی سی کے پاس آنے کے لئے نہیں کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ سیکیورٹی کا ایک بڑا خطرہ ہے ، اور ہم ان خطرات کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details