اردو

urdu

ETV Bharat / international

مسئلہ کشمیر: امریکہ کی امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل - کشمیر میں کشیدگی

امریكی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر بھارت اور پاکستان امن و امان قائم رکھیں۔

curfew in kashmir

By

Published : Aug 6, 2019, 11:09 AM IST


مسٹر اورٹاگس نے کہا: 'ہم دونوں فریق سے کنٹرول لائن پر امن وامان اور استحکام قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی حکومت نے پیر کو راجیہ سبھا میں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے لیے قرارداد پیش کیا تھا۔ اس کے فورا بعد صدر رام ناتھ كووند نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو خصوصی حقوق دینے والے آئین کے آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کشمیر میں کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش

مسٹر اور ٹاگس نے کہا کہ امریکہ جموں و کشمیر کے تازہ حالات پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا: 'ہم بھارتی حکومت کے کشمیر کے بارے میں فیصلہ کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو ریاست بنانے پر اپنی نظر بنائے ہوئے ہیں۔'

مسٹر اور ٹاگس نے کہا: 'ہمیں معلوم ہے کہ بھارتی اسے اپنے ملک کا اندرونی معاملہ بتا رہی ہے لیکن ہم، لوگوں کو حراست میں لینے کی خبروں کو لے کر فکر مند ہیں۔'

قابل غور ہے کہ پیر کی شام جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details