امریکہ نے کورونا وائرس (کووڈ-19) ویکسین تیار کرنے کے کام میں مصروف چار ٹیموں کو ٹیکے کی کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اسٹیفن ہان نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ مسٹر ہان نے بتایا ’’ویکسین کی تیاری میں شامل چار ٹیموں کو ویکسین کی کلینیکل ٹرائل کی منظوری دی ہے۔ چھ دیگر ٹیمیں بھی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری کے منتظر ہیں۔ ان کے کام کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔