اردو

urdu

ETV Bharat / international

رام ولاس پاسوان کے انتقال پر امریکی سفیر برائے ہند کی تعزیت

اپنے ٹویٹ میں جسٹر نے کہا ہے کہ 'رام ولاس پاسوان کے انتقال کے بارے میں جان کر انتہائی افسوس ہوا، وہ کامیاب سیاست دان تھے'۔

us ambassador to india condoles demise of ram vilas paswan
رام ولاس پاسوان کے انتقال پر امریکی سفیر برائے ہند کی تعزیت

By

Published : Oct 9, 2020, 1:27 PM IST

بھارت میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر نے مرکزی وزیر اور لوک جنشاکتی پارٹی (ایل جے پی) کے رہنما رام ولاس پاسوان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔

اپنے ٹویٹ میں جسٹر نے کہا ہے کہ 'رام ولاس پاسوان کے انتقال کے بارے میں جان کر انتہائی افسوس ہوا'۔

کینتھ جسٹر نے لکھا ہے کہ 'بھارت کے شہریوں سے ان کی لگن نے ان کے ملک میں ان کی اہم شراکت کا موقع فراہم کیا۔ میری دعائیں اور گہری ہمدردی ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

اس سے قبل آج پاسوان کی لاش کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) سے نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے جمعرات کے روز آخری سانس لیا۔

مرکزی وزیر اور لوک جنشکت پارٹی (ایل جے پی) کے بانی رام ولاس پاسوان کا جمعرات کے روز 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

جمعرات کے روز صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا انتقال ہوگیا۔

پاسوان طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 74 برس کے پاسوان کا کچھ دن پہلے ہی دل کا آپریشن ہوا تھا۔

رام ولاس پاسوان کی موت اطلاع خود ان کے بیٹے چراغ پاسوان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے دیا، ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 'پاپا اب آپ اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ جہاں بھی ہو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے' چراغ نے اپنے والد رام ولاس پاسوان کے ساتھ بچپن کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

رام ولاس پاسوان ان رہنماؤں میں شامل تھے جو جئے پرکاش نارائن کی عوامی تحریک سے ابھرے تھے۔ بہار کی سیاست کے ایک مضبوط رہنما پاسوان نے چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کابینہ میں کام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details