اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: اقتدار منتقل کرنے کی اجازت - US agency ascertains Biden as election winner

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کو کامیابی ملنے کے باوجود صدر ٹرمپ اپنی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے اقتدار منتقلی کی اجازت دے دی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندھلی ہوئی ہے اور وہ قانونی لڑائی جاری رکھیں گے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 24, 2020, 2:23 PM IST

Updated : Nov 24, 2020, 5:09 PM IST

امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدراتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن 'واضح فاتح' ہیں۔

اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو اقتدار منتقلی میں تعاون کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں، لیکن وہ قانونی لڑائی جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ 'ہمارا معاملہ مضبوطی سے جاری ہے، ہم اچھی لڑائی جاری رکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہم فتح حاصل کریں گے! بہر حال ملک کے مفاد میں تجویز کر رہا ہوں کہ ایملی اور ان کی ٹیم ابتدائی پروٹوکول کے حوالے سے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ کرے'۔

اس اقدام سے ٹرمپ انتظامیہ سے اقتدار منتقلی کے آغاز کا راستہ صاف ہوجاتا ہے اور بائیڈن کو 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے منصوبوں پر وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کی اجازت دی گئی ہے۔

Last Updated : Nov 24, 2020, 5:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details