امریکی ریاست نیویارک کے بڑے حصے کورونا وائرس کے باوجود کھلنے لگے ہیں، لیکن ریاستی عہدیدار کاروباری اداروں کو حفاظتی منصوبے تیار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
نیویارک کے کھلنے والے اسٹورز میں شوہری علاقے میں واقع ایک کیفے اور ایپل بیریل کنٹری اسٹور نامی نرسری کا اسٹور بھی شامل ہے۔
جارج رینک نامی ایک کسٹمر نے بتایا کہ 'جب ہم گاڑی میں واپس آتے ہیں تو سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ چھونے والی چیزیں نہیں ہیں اور لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں دیکھ سکتا ہوں کہ یہ ایک مسئلہ بننے والا ہے۔ کیوں کہ آپ چھوٹی جگہ میں معاشرتی دوری کو کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں؟'