اردو

urdu

ETV Bharat / international

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

ارجنٹینا کے وزارت صحت کے مطابق ملک میں تاحال کورونا وائرس سے متاثر ہو کر 5527 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

updates of corona virus in arjentina
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Aug 15, 2020, 10:58 AM IST

ارجنٹینا کے وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6365 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 282437 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ارجنٹینا میں ریکارڈ 7498 کیسز درج ہوئے اور 149 افراد کی موت ہوئی تھی۔

وزارت نے بتایا کہ جمعہ کے روز ملک میں کورونا کے 6365 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 282437 ہوگئی ہے۔

اس دوران 165 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5527 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا کو عالمی وبائی مرض قرار دیا تھا۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 60 ہزار 302 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 131 ہو چکی ہے۔



دوسری جگہ بھارت میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 18 ہزار 650 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 930 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details