یروشلم: امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن Antony Blinken نے فلسطینیوں کے لئے نئی مالی اعانت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کو 360 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کرنے کے عمل میں ہے۔ اس میں ویسٹ بینک اور غزہ Gaza میں انسانیت کی بنا پر 38 ملین ڈالر کی نئی امداد شامل ہے۔
بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امداد میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی جانب سے ویسٹ بینک اور غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے تقریباً 33 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے۔ اس امداد سے انسانی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کو ہنگامی پناہ گاہیں، خوراک، امدادی سامان اور صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائیں گی۔