امریکی ریاست اوریگن میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم تیس افراد کی موت ہوگئی جبکہ بہت سے لوگ لاپتہ اور سیکڑوں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔
ایک سرکاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ 10 لاکھ ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے۔ یہ رقبہ 10 برسوں میں ہر سال آگ سے تباہ ہونے والے جنگل کے اوسط رقبہ سے دوگنا ہے۔
آتشزدگی کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا پڑا ہے۔
آگ کی وجہ سے اوریگن کا سب سے بڑا شہر پورٹ لینڈ میں ہوا کا معیار ہفتہ کی صبح دنیا بھر میں بدترین تھا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے آخر تک ہوا کے خراب معیار کی پیش گوئی کی ہے۔ ماہرین صحت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ضروری نہ ہو تو گھروں کو نہ چھوڑیں۔