عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید متاثر امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،07،86،001 ہوگئی اور اس وبا سے اب تک 3.53 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار 423 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2،07،86،001 ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس دوران 1،681 کورونا مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3،53،131 پہنچ گئی ہے ۔
امریکہ کے نیو یارک، ٹیکساس اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 38،599 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اب تک 28،551 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ ۔19 سے 26،665 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔