'پولیٹیکو' نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ اخبار 'پولیٹیکو' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات پہلے کی نسبت زیادہ مستحکم اور اسٹریٹیجک دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے قبل روس اور چین کے درمیان کئی برسوں سے تعلقات اسٹریٹجک تعاون یا عارضی شراکت داری تک محدود دکھائی دے رہے تھے۔
ذرائع نے مزید کہا 'ہم گذشتہ دہائی کے دوران تعلقات کو مزید گہرا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ قریب تر اتحاد کے طور پر کام کر رہا ہے۔'
روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعاون سے امریکہ کو تشویش
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو روس اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون پر تشویش ہے۔
روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعاون سے امریکہ کو تشویش
اخبار لکھتا کہ روس اور چین اکثر اقوام متحدہ میں بھی اہم امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک تجارتی، فوجی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔
یو این آئی