امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کے فیصلے کو واپس لے لیا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے کار گذار مستقل نمائندہ رچرڈ ملز نے ایک خط میں یہ اعلان کیا۔
رچرڈ ملز نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ارسال کئے گئے اپنے مکتوب میں کہا کہ ’’ میں سلامتی کونسل کو اپنی حکومت کی جانب سے مطلع کرتا ہوں کہ امریکہ نے 20، 21 اگست اور 21 ستمبر 2020 کو سلامتی کونسل میں خط سونپا تھا، اسے سرکار واپس لے رہی ہے‘‘ ۔