اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کل مزید دو اہلکاروں کی موت سے فکرمند ہیں، جنہیں الوشاکا میں مار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں پانچ معاون اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ برس خطے کے اسپتالوں، طبی کارکنوں، ایمبولینس اور طبی سپلائی پر کم از کم 61 حملے کئے گئے۔