اردو

urdu

ETV Bharat / international

احتجاج کی مخالفت میں لندن میں دائیں بازو کا گروپ سڑکوں پر - چرچل کا مجسمہ

دائیں بازو کے گروپوں نے کہا ہے کہ ہم محب وطن ہیں،ہمیں اپنے ملک سے پیار ہے۔ ہم نسل پرست گروہ نہیں ہیں۔ ہم یہاں اپنی یادگاروں کی دیکھ بھال کرنے، اپنے فوجیوں کی دیکھ بھال کے لئے باہر آئے ہیں اور بائیں بازو اسے تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ہمیں سیاہ اور فید گروپوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

UK London
UK London

By

Published : Jun 15, 2020, 1:20 PM IST

لندن میں بلیک لائف میٹرز تحریک کے مظاہرین کی مخالفت میں دائیں بازو کی جماعت بھی سڑکوں پر اتر چکی ہے۔ اس دوران پولیس اور دائیں بازو کے گروپ کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے۔

بلیک لائف میٹرز تحریک کے تحت ہزاوں مظاہرین لندن سمیت پورے یورپی شہروں میں سڑکوں پر جمع ہو گئے اور اپنے مظاہرے کو جاری رکھتے ہوئے نعرے بلند کئے۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

احتجاج کی مخالفت میں لندن میں دائیں بازو کا گروپ سڑکوں پر

ہفتے کے آخری دن لندن میں احتجاج سے قبل پولیس نے متعدد گروپوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

میٹروپولیٹن پولیس نے مظاہرین کو متنبہ کیا کہ وہ ہفتے کے روز دارالحکومت میں جمع نہ ہوں۔ پولیس نے یہ اعلان بلیک لائفس میٹر مہم کے تحت پرتشدد احتجاج اور کورونا وائرس کے ضوابط کے تحت کیا تھا۔

امریکہ میں پولیس افسر کے ہاتھوں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی ایک لہر جاری ہے جس میں انہیں گذشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا اور پھر پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

لندن کے میئر صادق خان اور میٹرو پولیٹن پولیس نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ "بلیک لائف میٹرز" کے منصوبہ بند مارچ سے دور رہیں ۔ میئر نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایسے میں دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے ہونے والے انسداد احتجاج کے ساتھ جھڑپیں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا امکان بھی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ واضح ہے کہ دائیں بازو کے گروہ وسطی لندن میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ میں لوگوں سے دور رہنے کی درخواست کرتا ہوں۔ ہفتے کے روز لندن میں مظاہرین کی تعداد کم تھی اور اس وقت دائیں بازو نے اپنے ارادے ظاہر کر دئے تھے۔

واضح ہو کہ دائیں بازو کے گروپوں نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں برسٹل کے بندرگاہی شہر میں 17 ویں صدی کے مجسمے کو گرانے کے بعد خاص طور پر تاریخی یادگاروں میں برطانوی ثقافت کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔

چرچل کا مجسمہ سرمئی حفاظتی ڈھانچے کے پیچھے پوشیدہ تھا، جیسے نیلسن منڈیلا اور مہاتما گھانڈی کے مجسمے تھے۔

دائیں بازو کے گروپوں نے کہا ہے کہ ہم محب وطن ہیں،ہمیں اپنے ملک سے پیار ہے۔ ہم نسل پرست گروہ نہیں ہیں۔ ہم یہاں اپنی یادگاروں کی دیکھ بھال کرنے، اپنے فوجیوں کی دیکھ بھال کے لئے باہر آئے ہیں اور بائیں بازو اسے تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ہمیں سیاہ اور فید گروپوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برسٹل، برائٹون اور گلاسگو سمیت دیگر شہروں میں بھی "بلیک لائف میٹرز" مہم کے تحت مظاہرے ہوئے۔ لندن میں اہم احتجاج کی منسوخی کے باوجود شہری حقوق کے کچھ کارکن ویسے بھی جمع ہوگئے تھے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا نسل پرستی کے خلاف کھڑی ہے۔ ہم احتجاج نہیں کریں کیونکہ نسل پرست ہمارے مقابلے میں کھڑے ہو جائیں گے تو یہ بہت برا ہے۔ لہذا ہم یہاں یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے آئے ہیں کہ ہم کبھی بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details