پولس کی تحویل میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد نسل پرستی کے خلاف بدامنی کے درمیان، شکاگو کے نواحی علاقہ سیرا ٹاؤن میں ایک مظاہرے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور کم سے کم 60 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔
مقامی ٹی وی چینل کے ترجمان رے ہنانیا کے حوالے سے بتایا کہ شکاگو کے نشیبی علاقوں میں بند کے بعد باہری مظاہرین شہر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اس معاملے میں تقریبا 60 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔