خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن، ٹیسلا کے سی ای او ایلان ماسک اور ایپل کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو ہیکرس نے ہائی جیک کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن اسکینڈل چلانے کے لیے ان معروف اور کامیاب ترین کاروباری شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کے ٹویٹر اکاؤنٹس سے ٹویٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔
ان اشخاص کے ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے ٹویٹ کر کے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہیکرز ان کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر رہے ہیں اور بٹ کوائن مانگ رہے ہیں۔
بل گیٹس کے ٹویٹر اکاؤنٹس سے ہیکرز کے ذریعے کیا گیا ٹویٹ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہیکرز نے ٹویٹ کیا کہ 'ہر کوئی مجھ سے واپس مانگ رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے۔ میں اگلے 30 منٹ کے لیے بی ٹی سی ایڈریس پر بھیجی گئی تمام رقوم کو دوگنا کر رہا ہوں۔ آپ ایک ہزار ڈالر بھیجئے ہیں اور میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیج دوں گا۔
جو بائیڈن کے ٹویٹر اکاؤنٹس سے ہیکرز کے ذریعے کیا گیا ٹویٹ اسی طرح کا ٹویٹ امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے اکاؤنٹس سے بھی کیا گیا ہے۔