امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کی سلامتی کے لیے واشنگٹن میں 21 ہزار نیشنل گارڈس کو تعینات کیا گیا ہے۔
سی این این براڈکاسٹر کی پیر کی رپورٹ کے مطابق اس وقت واشنگٹن میں 21 ہزار نیشنل گارڈ فوجی تعینات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں چھ جنوری کو پارلیمنٹ کیپیٹل ہلس میں صدارتی الیکشن کے نتیجے کا اعلان کیے جانے کی تیاری کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے تشدد کیا۔ اس تشدد میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تقریباً 170 افراد پر تشدد کے سلسلے میں معاملہ درج کیا گیا۔
واشنگٹن میں 21 ہزار نیشنل گارڈ تعینات - etv bharat urdu
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 20 جنوری کو جو بائیڈن کی تقریب کے دوران سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے 25000 فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔
oath ceremony
امریکی محکمہ دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ 20 جنوری کو جو بائیڈن کی تقریب کے دوران سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے 25000 فوجیوں کو تعینات کرے گا۔
واضح ہو کہ 20 جنوری کو امریکی نو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب کے لئے پوری تیاریاں کر لی گئی ہے۔ اس دوران سکیورٹی کے زبردست انتظام کئے گئے ہیں۔