ارجنٹینا کے بیونس آئرس صوبے میں زہریلی کوکین کے استعمال سے Consuming Poisonous Cocaine in Argentina مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے، جب کہ 70 لوگ ہسپتال میں داخل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ہرلنگھم شہر اور ٹریس ڈی فیبریرو کے علاقے سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین کوکین میں ملا ہوا مادہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کی وزارت صحت نے ملک میں زہر کھانے کے کیسز کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جبکہ ماہرین کوکین میں ملا ہوا مادہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیونس آئرس کے سیکورٹی وزیر سرجیو برنی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خریدی گئی کوکین کو نہ پھینکیں۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام نے علاقے میں مزید زہریلی ادویات کے پھیلنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
یو این آئی